علی پور ،تعلقات ،وڈیرے کا غریب دکاندار کو پنچائیت میں بلاکر وحشیانہ تشدد ،بال بھنویں مونچھیں مونڈ ڈالیں

علی پور ،تعلقات ،وڈیرے کا غریب دکاندار کو پنچائیت میں بلاکر وحشیانہ تشدد ...

علی پور(نمائندہ پاکستان) علی پور کے نواحی قصبہ موضع گھلواں بسم اللہ چوک کے رہائشی محمدالطاف بلوچ گوپانگ پر عادل گھلو کی بیوی سے تعلقات کا الزام لگا کر علاقہ کے بااثر وڈیرے محمد بلال گھلو نے اپنے ڈیرے پر پنچائت بلائی وہاں پر دیگر افراد ابراہیم،محمداسماعیل،غلام یٰسین،غلام شبیر،پپو ملک دیگر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

10نامعلوم افراد نے پکڑ کر زبردستی تشدد کانشانہ بنانا شروع کردیا اور میرے سرکے بال بھنویں مونچھیں مونڈ ڈالیں اورلوٹے میں غلاظت بنا کر زبردستی پلادی اورکالے تیل سے میرا منہ کالا کردیا اور‘اسی دوران ملزمان کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔متاثرہ نوجوان نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھ پر چھوٹا الزام لگایا گیا ہے ۔میری پرچون کی دوکان ہے یٰسین گھلو وغیرہ نے میری دکان سے ادھار پر سودے لئے تھے واپسی رقم مانگنے پر باہم صلاح مشورے ہوکر میرے ساتھ ظلم کیا ہ۔ کاروائی سے بچنے کیلئے سفید کاغذ پر انگوٹھے لگوالئے۔رابطہ پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران حمید ماڑھا نے بتایا کہ درخواست پر کاروائی کررہے ہیں بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔میرٹ پرکاروائی ہوگی۔

تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...