قبائلی راستوں سے غیر ملکی گاڑیاں ‘ اسلحہ ‘ قیمتی سامان پنجاب سمگل کرنیکا انکشاف
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور کے قبائلی علاقوں میں غیر ملکی گاڑیوں ، اسلحہ ، موٹرسائیکلز ودیگر سامان کی سمگلنگ عروج پر پہنچ گئی ، بارڈر ملٹری پولیس اہلکار لاکھوں کے عوض سمگلروں کوکھلی چھوٹ دینے لگے ، تفصیلات کے مطابق راجن پور کے عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کے مغرب میں قبائلی علاقہ کوہ سلیمان کاوسیع(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
پہاڑی سلسلہ موجود ہے جوصوبہ بلوچستان سے سینکڑوں کلو میٹر طویل راستے کی صورت میں ملتا ہے اسی قبائلی علاقے میں بارڈر ملٹری پولیس کے نام سے فورس تعینات ہے اور تھانے موجود ہیں المیہ یہ ہے کہ اب اسی پہاڑی سلسلہ سے صوبہ بلوچستان سے غیر ملکی گاڑیاں ، اسلحہ دیگر سامان سمگل کیا جارہا ہے اورروزانہ کی بنیادوں پر لاکھوں کاسامان انہی قبائلی راستوں سے صو بہ پنجاب منتقل کیا جارہا ہے اسی طرح ضلع راجن پور سمیت جنو بی پنجاب سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی پار کرائے جارہے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے ماہانہ کروڑوں کی سمگلنگ پرقابو پانے کے لئے بارڈر ملٹری پولیس کوپنجاب پولیس میں ضم کر نے اور اس کی باگ دوڑ ڈی پی او کودینے سمیت بارڈر ملٹری پولیس کے تھا نوں میں متعلقہ رینک کے آفیسران تعینات کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
سمگل