بارڈر ملٹری پولیس میں نئی بھرتیاں ‘ گاڑیاں بھی فراہم کرنیکا فیصلہ

بارڈر ملٹری پولیس میں نئی بھرتیاں ‘ گاڑیاں بھی فراہم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخی سرور (نامہ نگار ) چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے سابق وائس چیئرمین فیض محمد صدر پریس کلب حاجی نذر حسین چئیرمین پریس کلب ڈاکٹر امان اللہ حاجی رحیم بخش کے ہمراہ کہا کہ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )


رونگھن سے یک بائی اور یک بائی سے فورٹ منرو تک ڈبل روڈ کی منظوری دے دی ہے. جبکہ بارڈر ملٹری پولیس پولیس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اقدام اٹھاتے ہوئے بارڈر ملٹری پولیس کی بھرتی اور پروموشن کے حوالے سے احکامات جاری کیے. جبکہ بارڈر ملٹری پولیس پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی. بارڈر ملٹری پولیس کو پنجاب پولیس کی طرح وسائل فراہم کئے جائیں گے. جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پی ٹی آئی رہنما کے قتل کے حوالے سے جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی ہے. جبکہ دربار سخی سرور پر زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور سول ہسپتال سخی سرور کی اپ گریڈیشن ڈگری کالج کے قیام ٹاون کمیٹی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دینے کے بعد پروسیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہت جلد دربار سخی سرور پر حاضری دیتے ہوئے مزید ترقیاتی کاموں کا اعلان کریں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اور میرے حلقہ پر خصوصی توجہ دی ہوئی ہے قبائلی علاقوں میں فیسٹیول عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا احسن اقدام ہے.
گاڑیاں