مختلف حادثات و واقعات میں 2بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ،نوجوان کی خودکشی

مختلف حادثات و واقعات میں 2بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ،نوجوان کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر ‘ رحیمیار خان ‘ سرائے سدھو ‘ مظفر گڑھ ‘ چوک مکول ‘ شاہ جمال ‘ وہوا ‘ لیاقت پور ‘ لودھراں ‘ محسن وال ( نمائندگان پاکستان ) مختلف حادثات و واقعات میں دو بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ‘ نوجوان کی خودکشی ۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ایم ایم روڈ پر فاضل کے قرےب کراچی سے مانسہرہ جانے والی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )


مسافر بس ٹرالر سے ٹکراگئی ،دو خواتین سمےت 5مسافر جاں بحق ،15سے زائدزخمی ،تھانہ جنڈانوالہ میں نجی بس مالکان اور ڈرائےوراور ٹرالر ڈرائےور سمےت تےن افراد کے خلاف مقدمہ درج واقعات کے مطابق اڈا فاضل کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس ملتان سے میانوالی جانے والے ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اسی ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جن میں حویلیاں کی38سالہ نیلم بی بی اس کا 5 سالہ بیٹا عبدالقادر،50سالہ زیب النسا مانسہرہ،15سالہ غلام مصطفی ایبٹ آباداور 45سالہ شبیر ہری پور شامل ہیں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی دُلے والا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ جنڈانوالہ نے تیز رفتاری اور غفلت برتنے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نجی بس کمپنی کے مالک نعیم بخش ،ڈرائےور ذکریا،نامعلوم ٹرالر ڈرائےور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ کئی اضلاع کے درمیان بین الصوبائی میانوالی مظفرگڑھ روڈمال بردار کنٹینرز ز کے گزرنے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ پرگڑھوں کے باعث قبل ازیں بھی کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکاہے۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والا27 سالہ نوجوان ہسپتال مےں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔45 زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق سردار گڑھ کارہائشی27سالہ محمد ذیشان اپنی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر وین نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدیدزخمی ہوگیا، ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد ذیشان جانبرنہ ہوپایااور دم توڑ گیا جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے45 افراد جن میں چوک بہادر پورکارہائشی4سالہ عمرفاروق، ہیڈحاجی پور کا10سالہ ظہیراللہ، 12سالہ سمیع اللہ، اسلام نگرکی10سالہ فضیلہ بی بی، ترنڈہ سوائے خان کی45سالہ شبیراں بی بی، جمالدین والی کی25سالہ تانیہ بی بی، خانپور کا25سالہ محمدمنور، چک عباس کا20سالہ محمد رمضان، خانپورکا50 سالہ لعل بخش،32سالہ محمدعمران، 17سالہ محمدوسیم، گلشن عثمان کا14 سالہ محمد عثمان، صادق آباد کا17سالہ عبدالواسع، چوک بہادرپورکا25سالہ فیض الحسن، کراچی کا15سالہ محمد آصف اورظاہر پیر کارہائشی55 سالہ عبدالغفور وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ٹیچر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،تفصیلات کے مطابق سرائے سدھو کا رہائشی محمد اجمل طاہر ای ایس ٹی ٹیچر اپنی رہائش گاہ سرائے سدھو سے 27مئی کو صبح ڈیوٹی پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سندیانوالہ جارہا تھا کہ راوی پل کے پاس بکری کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں 1122نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو منتقل کیا جہاں سے انہیں نشتر ہسپتال بھجوادیا گیا جہاں ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد 3جون کو خالق حقیقی سے جاملے ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی نوجوان اور قابل ٹیچر کی اس المناک موت پر اساتذہ برادری اور ان کے شاگردوں نے اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے عید کے ایام میں بھی ان کے لواحقین سے تعزیت کے لئے کثیر تعداد میں لوگ آتے رہے۔مظفر گڑھ ‘ چوک مکول ‘ شاہ جمال سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق دوستوں کے ہمراہ مچھلی کے شکار کے لیے جانے والا فسٹ ایر کا لڑکا دریاے سندھ میں میرانی پتن کے مقام پر ڈوب کر جابہق دو گھنٹے ریسکو اپریشن کے بعد لاش مل گءلاش گھر پہنچنے پر کہرام ہر آنکھ اشکبار پورا علاقہ سوگوار تفصیلات کے مطابق چوک مکول کے نواحی علاقہ اڈا دانڑیں کی مشہور شخصیت ڈاکٹر فیاض بلوچ کا نوجوان بیٹا محمد شہباز جو کہ فسٹ ایر کا طالب علم ھے گذشتہ روز دوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لیے گیا دریاے سندھ پتی میرانی کے مقام پر گئے جہاں پر دریاے سندھ کہ بے رحم موجوں نے دبوچ لیا دو گھنٹے ریسکو اپریشن کے بعد لاش مل گءلاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر انکھ اشکبار پورا علاقہ سوگوار ھوگیا نماز جنازہ میں تاجر برادری وکلائ سیاسی و سماجی شخصیتات کے علاوا ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وہوا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وہوا کے نواح میں حافظ قرآن بیس سالہ نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق، چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نعش مل گئی، تفصیل کے مطابق وہوا کے نواحی قصبہ شادی والا کا رہائشی حافظ قرآن بیس سالہ حفیظ اللہ ولد محمد رمضان قوم قیصرانی شدید گرمی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چشمہ رائٹ بنک کینال کی ڈسٹری نمبر 25پر نہانے کے لیے گیا اور نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلاگیا اور ڈوب گیا اسے ڈوبتا دیکھ کر اس کے ساتھیوں نے شور مچانا شروع کردیا جس پر قریبی آبادی کے لوگ جمع ہوگئے جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نعش تلاش کرلی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موٹر سائیکل اور پٹہ رکشہ میں ٹکر ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا چک 63 عباسیہ کا رہائشی عبدالاسلام موٹر سائیکل پر اڈہ اختر نگر جا رہا تھا کے سامنے آنے والے تیز رفتار پھٹہ رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے جس میں عبدالسلام شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور محمد اسلم شدید زخمی ہوگے ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پا نچ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جانبحق ر ےسکےو ذ را ئع کے مطا بق پکا منا جلال پور روڈ پر 5 سالہ عدنان ولد گلزار نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی چار گھنٹے سے طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی کو نکال لیا گیا ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی ورثہ کے حوالے کر دی ورثہ کے مطابق بچہ ذھنی معذور تھا۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو رنجش پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے محلہ رحمانیہ میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان علی ولد غفور احمد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔