ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ‘ پولیس خاموش

  ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان ‘ پولیس خاموش

ملتان( وقا ئع نگار )چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی دیگرقیمتی سامان سے محروم ہوگئے،ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں ڈیرہ محمدی کے قریب محمد شاہد کے گھر سے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

 نامعلوم افراد 75ہزار نقدی، 8تولہ سونا،20تولہ چاندی کل مالیتی 6 لاکھ 71ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ شاہ شمس کے علاقے مجتبیٰ کینال میں محمد عمران کے گھر سے 2نامعلوم افراد ایل سی ڈی ، سینیٹری کا سامان سمیت ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ مظفر آباد کے علاقے الرحمہ ہسپتال کے سامنے سے حمزہ مقصود کو 3نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 11ہزارنقدی اور 32ہزار مالیت کے 2موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،تھا نہ بستی ملوک میں پل حسووالی میں 2نامعلوم افراد نے محمد زاہد سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ، موبائل ونقدی چھین لی ، تھا نہ بستی ملوک کے علاقے موضع چڈھر میں نامعلوم افراد نے عاشق کے رقبہ سے مٹی اور درخت 28ہزار روپے مالیت کے چوری کرلئے،تھا نہ لوہاری گیٹ میں نامعلوم شخص نے سہیل اصغر کی جیب سے موبائل اور 10ہزار روپے نقدی نکال لی، تھا نہ الپہ میں خدا بخش ، تھا نہ لوہاری گیٹ میں نعمان،تھا نہ قادر پورراں میں محمد وقاص کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس خاموش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...