دہلی گیٹ میں دو قتل ‘ 12 افراد کیخلاف مقدمہ ‘ اچھی پہلوان ‘ جعفر حسین سپرد خاک

دہلی گیٹ میں دو قتل ‘ 12 افراد کیخلاف مقدمہ ‘ اچھی پہلوان ‘ جعفر حسین سپرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار)لڑائی جھگڑے کے دوران قتل ہونیوالے ارشد عرف اچھی پہلوان اور جعفر حسین کی نماز جنازہ اداکر دی گئی،آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق عید کے دوسرے روز چونگی نمبر14کے قریب دو گروپوں کے مابین لڑائی جھگڑے کے دوران قتل ہونیوالے ارشد عرف اچھی پہلوان اور جعفر حسین کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی بعد ازاں دونوں مقتولین کو آبائی قبرستانوں(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )


 میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ دہلی گیٹ پولیس نے ارشد عرف اچھی پہلوان کے قتل کا کراس ورشن بھی محمد جعفر کی درخواست پر غفار ڈوگر،فاروق ڈوگر،زاہد عرف کالا،روف ڈوگر،ندیم ڈوگروغیرہ کے خلاف درج کر لیا ہے واضح رہے کہ دہلی گیٹ پولیس پہلے ہی مقتول ارشد عرف اچھی پہلوان،بھائی محمد اشرف عرف اچھونذر حسین،محمد شاکر،ناص،عمران عرف مانا پہلوان،محمد یونس عرف مٹھو پہلوان اور 12نامعلوم افراد کے خلاف قتل،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر چکی ہے۔دونوں گروپوں کے درمیان عید کے دوسرے روز جھگڑا ہوا تھا جسکے نتیجہ میں جعفر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ارشد عرف اچھی پہلوان اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا ۔
سپرد خاک