کشمیر میں عید پر بھی بھارتی دہشت گردی جاری ہے،نوید احمد خاں

  کشمیر میں عید پر بھی بھارتی دہشت گردی جاری ہے،نوید احمد خاں

کمالیہ ( نامہ نگار +نمائندہ پاکستان)کشمیر میں عید کے موقع پر بھی بھارتی دہشت گردی جاری ہے۔ ریاستی دہشت گردی سے مزید 4افراد شہید ہوگئے۔ جبر استبداد سے کشمیر آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی رانا نوید احمد خاں نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہناتھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔عید کے موقع پر بھی اس ریاستی دہشت گردی کو بند نہیں کیا گیا۔ پلوامہ میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا ۔

مزید : علاقائی


loading...