تاندلیانوالہ ،قائد اعظم روڈ پر حبیب بینک کے سامنے آئے روز حادثات 

  تاندلیانوالہ ،قائد اعظم روڈ پر حبیب بینک کے سامنے آئے روز حادثات 

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) شہریوں نے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ قائد اعظم روڈ نزد حبیب بینک پر ایک سپیڈ بریکر بنایا جائے تا کہ آئے دن حادثات سے بچا جا سکے روزانہ کی بنیاد پر ایک دو ایکسیڈنٹ معمول کا حصہ ہیں کسی کا سر پھٹ جاتا ہے تو کسی کی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے کسی کا بازو اور شدید کسی کی جان بھی جا سکتی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر سپیڈ بریکر نہیں بنانا تو کم از کم ٹریفک وارڈن ڈیوٹی کرے اورٹریفک کنٹرول کرے ان کی ڈیوٹیاں سارا دن کہاں پر ہوتی ہیں صرف اور صرف چالان پر توجہ نہیں ہونی چاہیئے ٹریفک کنٹرول کرنا ان کی ڈیوٹی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...