افواج پاکستان کے دفاعی بجٹ میں رضا کارانہ کمی خوش آئند اقدام ہے،پیر عبدالکریم

  افواج پاکستان کے دفاعی بجٹ میں رضا کارانہ کمی خوش آئند اقدام ہے،پیر ...

چناب نگر(نامہ نگار) افواج پاکستان دفاعی صلاحیتں قابل فخر دفاعی بجٹ میں رضا کارانہ کمی خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کااظہار سیکرٹری جنرل تحریک فلاح دارین پیر عبدالکریم نقشبندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مقدس تہوار عید الفطر دہشت گردوں کی شرمناک بزدلانہ دہشت گردی قابل مذمت جتنی مذمت کی جائے کم ہے نوجوان نے وطن عزیز کی سلامتی پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ثابت ہو گیا افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا انسانیت کے قاتل دنیا و آخرت میں اللہ کے مجرم ہیں ملکی سلامتی کے لیے قوم ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا دفاعی بجٹ میں کمی کے اعلان پر قوم پاک فوج خراج تحسین پیش کرتی ہے 

مزید : علاقائی


loading...