سمندری، سیاسی شخصیت چوہدری  نصیر الدین حیدر انتقال کر گئے

سمندری، سیاسی شخصیت چوہدری  نصیر الدین حیدر انتقال کر گئے

سمندری(نامہ نگار) معروف سیاسی شخصیت چوہدری نصیر الدین حیدر انتقال کر گئے مرحوم بلدیہ سمندری کے سابق کونسلر چوہدری ابو نصر عارف کے والد میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین چوہدری توصیف احمد سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سیف الرحمان مرحوم اور سابق کونسلر بلدیہ نعمان طارق مرحوم کے چچا اور علاقہ کے بڑے زمیندارنیک خدا ترس انتہائی وضع دار انسان تھے مرحوم کی نما جنازہ ان کے آبائی گاوں چک نمبر139گ ب میں ادا کی گئی جس میں موجودہ سابق ارکان اسمبلی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد ارکان قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر علی گوہر خاں بلوچ ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری عادل پرویز محمد صفدر شاکر جعفر علی ہوچہ سابق ایم پی اے راﺅ کاشف رحیم خاں عارف محمود گل پریس کلب سمندری کے صدر اسماعیل خاں بھٹی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر مہر لیاقت علی شاہد چوہدری مستقیم مہار چوہدری صلابت گجر سردار تنویر احمد اور انجمن تاجران کے صدر میاں شبیر احمد مہالمی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...