پیر محل اور سندھیلیا نوالی میں کم عمر رکشہ ڈرائیور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ
پیر محل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان )پیرمحل اور سندھیلیانوالی میں کم عمررکشہ ڈرائیورز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ ،اونچی آواز میں گانے چلا کر ایمپلی فائرایکٹ کی خلافورزی کامرتکب بھی ہونے لگے۔ تحصیل کے شہری اور دیہی حلقوں میں ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزیاں ہونا کوئی نئی بات نہیں جبکہ حادثات میں روز بروز اضافہ ہونے پر بھی ذمہ داران کی جانب سے نوٹس نہ لینا حیران کن ہے ۔اگر جائزہ لیا جائے تو کم عمر ڈرائیورز حادثات کی بڑی وجہ ہیں ۔بعض اوقات کم عمر رکشہ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث رکشہ پر قابو نہیں رکھ پاتے جس کی وجہ سے تمام سوار افراد زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔شاہراہوں پر کم عمر ڈرائیورز کی جانب سے کی جانے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ماضی میں بڑے حادثات رونماءہونے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع بھی ہو چکا ہے۔سونے پہ سہاگہ مذکورہ ڈرائیورزرکشاﺅں میں نصب ٹیپوں پر فحش گانے چلا کر ایمپلی فائرایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا مرتکب بھی ہورہے ہیں۔ اگر ضلعی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تو نہ صرفحادثات کی شرح میں کمی واقع ہوسکتی ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بھی شاہراہوں پر ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور ٹریفک پولیس کے آفیسران بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔