جھنگ،ٹریفک حادثات میں 135افراد کو ریسکیو کیا گیا

جھنگ،ٹریفک حادثات میں 135افراد کو ریسکیو کیا گیا

جھنگ (نمائندہ خصوصی) عید الفطر کے موقع پر مختلف روڈ ٹریفک حادثات میں 135افراد کو ریسکیو کیاجھنگ عید الفطر کے موقع پر ڈی جی ریسکیو1122رضوان نصیرکی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کو کسی بھی ناگہانی اور ناخوشگوار صورت حال سے نبٹنے کے لئے ہائی الرٹ رکھا اور ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گی اور ہیڈ تریموں پر عید کے موقع پر سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے اس لئے کسی بھی خطرہ کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور کشتیوں کو کو ہیڈ تریموں پر الرٹ رکھا گیا اور عید کے بڑے اجتماعات کے علاوہ پارکس اور تفریح گاہوں پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریسکیو پوسٹیں بنائی گئی اور عید کے دن دنوں میں 135افراد روڈ ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے جن میں سے 32افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کیا جبکہ 103افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کے کام کو سراہا۔

مزید : علاقائی


loading...