گوجرہ، عید کے گزرتے ہی موٹر سائیکل چور دوبارہ سرگرم ہو گئے

  گوجرہ، عید کے گزرتے ہی موٹر سائیکل چور دوبارہ سرگرم ہو گئے

گوجرہ(نمائندہ خصوصی)عید کے گزرتے ہی موٹر سائیکل چور دوبارہ سرگرم ہو گئے۔دواور شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیاگیا۔سٹی پولیس گوجرہ درجنوں چوری ہو نے والی موٹر سائیکلوں کا سرغ لگانے میں ناکام ہو گئی۔متاثرین تھانہ کے چکر لگا لگاکر تنگ آگئے۔ معلوم ہو اہے کہ مہدی محلہ گوجرہ کا عرفان عباس بانساں والابازارکے کاروباری سنٹرمیں ملازمت کر تا ہے جس نے اپنی موٹر سائیکل نمبر6841ایف ڈی این سنٹرکے باہر کھڑی کی اور خود ڈیوٹی میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور فرارہو گئے۔جبکہ محلہ شریف پورہ کے محمد رمضان نے اپنی موٹر سائیکل نمبر4084ایف ڈی ایکس اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور خود کام کی غرض سے اندر چلا گیا کہ اس دوران نامعلوم چورنے موقع پر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے آگاہ کر دیاگیا ہے تاحال پولیس چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی اور ناہی قبل ازیں چوری ہونے والے درجنوں موٹر سائیکلوں کا کوئی سراغ لگایاجاسکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...