اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں،مہرین حسن

اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں،مہرین حسن
 اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں،مہرین حسن

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ مہرین حسن نے کہا ہے کہ میں ان دنوں اپنی نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں۔اس آڈیو البم کو مکمل کرتے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز کردوں گی۔اس کے گانوں کی ویڈیو ز ظفر عباس کھچی ڈائریکٹ کریں گے۔ پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری میوزک نے کلاسیکی موسیقی کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے،بلاوجہ کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے متراد ف ہے۔مہرین حسن نے کہا کہ خالص موسیقی ہر انسان کے کانوں کو بھلی لگتی ہے غیر معیاری میوزک کے باعث نوجوان نسل اپنے کلچر کو فراموش کرتی جارہی ہے ہمیں اپنی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز اور فوک میوزک کو پر موٹ کرنا چاہیے تاکہ فن اور فنکار زندہ رہ سکے۔مہرین حسن نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔

مزید : کلچر


loading...