ریڈیو پاکستان پر ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں خصوصی پروگرام

ریڈیو پاکستان پر ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں خصوصی پروگرام
 ریڈیو پاکستان پر ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں خصوصی پروگرام

  


لاہور (فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے اپنے قومی نشریاتی رابطے پر معروف ادیب،افسانہ نگار،صداکار،مصور اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں خصوصی پروگرام نشر کیا جس کے راوی اصغر زیدی اور تحریر و پروڈکشن مدثر قدیر کی تھیں پروگرام کی خاص بات ا س میں شامل رائٹر ڈائریکٹر ناصر ادیب،شاعرو مدیرڈاکٹر کنول فیروز، سابق سیکرٹری حلقہ ارباب ذوق ڈاکٹر مجد طفیل اور اردو ادب کے اساتذہ اور ادیب پروفیسر ناصر بشیر اور اعجاز خاور کے تاثرات تھے جس میں انھوں نے مرحوم ڈاکٹر انور سجاد کے فن اور شخصیت پر مدلل روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر انور سجاد جدی پشتی لاہوری تھے اور انھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کم عمری میں کیا اور بعد میں جب ڈرامہ نگار بنے تو سب سے پہلا ڈرامہ ریڈیو پاکستان لاہور کے لئے تحریرکیاان کے نالووں اور افسانہ نگاری کے اسلوب کو عالمی شہرت حاصل ہوئی اور افسانہ نگاری کے ضمن میں تجریدی اور علامت نگاری کے سرخیل مانے جاتے ہیں ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں بھی کیا جاتا ہے۔پروگرام کے آغاز پر ڈاکٹر انور سجاد کی آواز اور درمیان میں ان کے ایک انٹرویوکا کچھ حصہ شامل ہونے سے پروگرام کی صوتی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔

مزید : کلچر


loading...