اپوزیشن کی اے پی سی دراصل ”آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس“،گورنر پنجاب

اپوزیشن کی اے پی سی دراصل ”آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس“،گورنر پنجاب

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے وزیراعظم کی بھارت کومذاکرات کی پیشکش خطے میں امن کا پیغام ہے، آج حکومت اورعوام ایک پیج پرہیں اور ہرسازش کوناکام بنادیں گے،اپوزیشن احتجاج کی دھمکیوں کی بجائے ملک و قوم کے مفادات کوتر جیح دے،اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ”آل پارٹیز مال بچاؤکانفرنس“ ہوگی،نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا پا کستان کوسیاسی،معاشی استحکام کیساتھ اتحادکی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتوں کوچاہیے وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں، ملک کوکرپشن،ظلم اورناانصافی جیسے جرائم سے پاک کریں گے،حکومت احتساب فارآل کی پالیسی پرگامزن ہے۔بھارت کوبھی چاہیے وہ مذاکرات کی میزپرآئے اورمسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔گورنر پنجاب نے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اور حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ،میجر معیذ،کیپٹن عارف اور لانس حوالدار ظہیر کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں سے پاک فوج کے ان شہیدوں کے ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

،گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر


loading...