حکومت پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں فیل،مریم اورنگزیب

  حکومت پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں فیل،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے  عمر ا ن صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بْری طرح فیل ہو گئے،عمران صاحب نے 10ماہ میں 5.8 فیصد ترقی کرتے خوشحال ملک کو مایوسی، بیروزگاری، غربت میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں دیا،عمران صاحب قوم کیلئے آپ ذلت اور تباہی کی سونامی ثابت ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مسلم لیگ(ن) کی اقتصادی سروے رپورٹ 2018-2019 رپورٹ پہ ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران صاحب پہلے سال ہی قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بْری طرح فیل ہو گئے،شہریوں کی حفاظت ختم کرکے پولیس کی اضافی نفری بنی گالہ کے محل کی حفاظت پر مامور ہے، یہ نفری واپس تھانوں میں بھیجیں،یوٹرن نیازی سکیورٹی کے نام پر تاریخی پروٹوکول کے مزے لے رہا ہے،وزیراعلی، وزراء اور مشیران کا پروٹوکول ختم کریں، ڈرامے نہ کریں۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس بروز پیر 10 جون کو دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی اسی روزپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر


loading...