مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 17جون کو طلب 

  مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 17جون کو طلب 

پشاور(آن لائن)وفاق اور صوبوں کے مابین رابطے بڑھانے اور قومی سطح کے اہم ترین مسائل کو حل کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 17جون کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی شرکت کرینگے۔ ایجنڈے کی تشکیل کے لئے آٹھ جون کو صوبوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ صوبے کی طرف سے موصول ہونے والی تمام گزارشات کو ایجنڈے پوائنٹس میں شامل کر کے فائل ایجنڈے کا ڈرافٹ مشترکہ مفادات کونسل کے حکام جاری کرینگے۔ وزیر اعظم عمران کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور دیگر اراکین شرکت کرینگے۔ صوبائی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لئے اپنے ایجنڈے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جسے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔ 

مشترکہ مفادات کونسل

مزید : صفحہ آخر


loading...