ساہیوال،بھکر اور پشاور میں ٹریفک حادثات کے دوران 10افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  ساہیوال،بھکر اور پشاور میں ٹریفک حادثات کے دوران 10افراد جاں بحق،متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال،اوکاڑہ، بھکر، پشاور (بیورو رپورٹ، نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ساہیوال، بھکر اور پشاور میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  مسافر وین اوکاڑہ سے ساہیوال جارہی تھی کہ جی ٹی روڈ گیمبراڈے کے قریب چلتی وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 9زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،زخمیوں میں 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔آتشزدگی کے ضمن میں خدشہ ظاہر کیا گیاہے عین ممکن ہے آگ سی این جی سلنڈر میں لیکج کے باعث لگی ہو تاہم حتمی طور پر فی الوقت کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔دوسری جانب بھکر میں مسافر بس او ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی اور ایم ایم روڈ پر فاضل کے قریب اسے حادثہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا کہناہے حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں موٹروے پر چارسدہ کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈائریکٹر ایجوکیشن شبنم شیریں اور ان کے والدین شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 ٹریفک حادثات

مزید :

صفحہ آخر -