ٹی وی میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر کاآنا اچھی بات ہے:ہماء علی

ٹی وی میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر کاآنا اچھی بات ہے:ہماء علی
 ٹی وی میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر کاآنا اچھی بات ہے:ہماء علی

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے سٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈراموں میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح سٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے۔ہماء علی نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لئے ہوئے ہے مگر سٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے۔میری کامیابیاں پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں،میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام سے مکمل انصاف کروں۔

مزید : کلچر


loading...