10جون کے بعد احتجاج، حکومتی ٹیم پویلین لوٹ جائیگی،فریال تالپور

    10جون کے بعد احتجاج، حکومتی ٹیم پویلین لوٹ جائیگی،فریال تالپور

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وویمن کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 10جون کے بعد مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ حکومتی ٹیم اننگز کھیلنے سے پہلے پولین لوٹ جائیگی۔ کپتان اپنی نااہلی سے عوام کی نظروں میں بری طرح ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کے ہمراہ سابق مشیر وزیر اعظم محمد ریا ض چوہدری کی قیادت میں آنے والے فیصل آباد کے پارٹی رہنماؤں سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ عد ل و انصاف اور میرٹ کا راگ الاپنے والی تحریک انصاف نے میرٹ کی دھجیا ں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے دعووں کی نفی کردی ہے، پی ٹی آئی حکومت بھی روایتی اور فرسودہ حکومت ہی ثابت ہوئی ہے۔ رمضان تو آلودع ہوگیا اب تبدیلی سرکار آلودع ہونے والی ہے۔ زراعت اور کسان دم توڑ گئے تو یہ قومی سلامتی اور وقار کے لیے ڈیتھ وارنٹ بن جائے گا۔

فریال تالپور

مزید : صفحہ آخر


loading...