امن و امان کو تباہ کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونگے،سراج الحق

    امن و امان کو تباہ کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونگے،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیرستان میں فوجی افسروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے بلندیئ درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ شہدا قوم کے سر کا تاج ہیں اور پوری قوم کو اپنے جوانوں کی شہادت اور قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ سراج الحق سعودی عرب کے دو ہفتہ کے دورہ کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ 
 سینیٹر سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -