عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، آصف زرداری

        عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، آصف زرداری

  



نوڈیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں، عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا، عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، عمران خان سیاستدان ہیں نہ زمیندار اور نہ ہی تاجر ہیں، اس لیے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے، وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔

زرداری 

مزید : صفحہ آخر


loading...