پروگرام”خبردار“کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی:ہنی البیلا

پروگرام”خبردار“کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی:ہنی البیلا
 پروگرام”خبردار“کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی:ہنی البیلا

  


لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین ہنی البیلا نے کہا ہے کہ ٹیلی وژن اور سٹیج دونوں پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں‘ کبھی بھی فحش جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہنی البیلانے کہا کہ میرے ٹی وی پروگرام”خبردار“ کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی اور آج یہ میری پہچان ہے۔اس پروگرام کی کامیابی کا تمام کریڈٹ آفتاب اقبال کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ ہنی البیلانے کہا کہ اپنی اداکاری سے سٹیج پر اداکاری کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...