بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تجاوزات کیس سے بچنے کیلئے 9 ارب روپے کی پیشکش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ضلع راولپنڈی میں جنگل کی 6 ہزار کینال اراضی پر قائم کی گئیں تجاوزات سے متعلق کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنس سے بچنے کیلئے 9 ارب روپے کی پیشکش کردی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے یہ پیشکش سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں کی گئی ہے، جس میں عدالت نے گزشتہ سال مئی میں دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے نئے بینچ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے 4 مئی 2018 کو فیصلہ سنایا تھا کہ راولپنڈی میں جنگل کی اراضی، جو شہر سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو فراہم کی گئی اور ساتھ ہی عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا ذمہ داروں کا تعین کر کے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی