وزیراعلیٰ پنجاب کا بھکر حادثے اور اوکاڑہ میں وین آتشزدگی سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

  وزیراعلیٰ پنجاب کا بھکر حادثے اور اوکاڑہ میں وین آتشزدگی سے جانی نقصان پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھکر کے قریب ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے اور اوکاڑہ کے علاقے گیمبر کے قریب وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرا دکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے واقعات کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹس طلب کر لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب/اظہار افسوس

مزید : صفحہ آخر


loading...