عمرہ سیزن جاری،زائرین 30شوال تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رمضان المبارک کی چھٹیوں کے بعد بھی عمرہ سیزن جاری،15سے20شوال تک عمرہ سیزن چل سکتا ہے،30شوال تک سعودی عرب میں عمرہ زائرین عمرہ کر سکیں گے،30شوال کے بعد عازمین حج کی آمد شروع ہو جائے گی اس لیے عمرہ زائرین کو سعودی عرب سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، رمضان کے بعد حرمین شریفین میں رش تیزی سے کم ہو رہا ہے،پاکستانی عمرہ زائرین خالی حرم کے مزے لے سکتے ہیں،24گھنٹے میں عمرہ اپروول سمیت عمرہ ویزہ لگ رہا ہے30شوال کو عمرہ سیزن 1440مکمل ہو جائے گا،اس سال یکم محرم سے عمرہ سیزن کا آغاز ہوا تھا،سارا سال نان سٹاپ عمرہ ویزے لگے اور پہلا سال عمرہ کاروبار کے لیے ایساآیا،سعودی کمپنیوں نے کوٹہ سسٹم بھی نافذ نہیں کیا،ریال کی قیمت بڑھنے اور عمرہ کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے مقابلے کا رجحان رہا،منافع کی شرح میں کمی آئی۔
عمرہ سیزن