اختر مینگل کے چھوڑ جانے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا،ریاض فتیانہ کا دعویٰ

  اختر مینگل کے چھوڑ جانے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا،ریاض فتیانہ کا ...

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے دعوی کیا ہے کہ بی این پی مینگل کے علیحدہ ہونے سے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب انہوں نے وزیراعظم کو ووٹ دیا تھا تب یہی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ حکومت بنانے میں مدد کریں گے اس کے بعد وہ آزاد بنچوں پر بیٹھیں گے۔بی این پی مینگل ابھی تک اپوزیشن کے ساتھ شامل نہیں ہوئی اور ہمارے درمیان رابطہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنی اکثریت ہے کہ کسی ایک جماعت کے جانے یا کسی ایک سیٹ کے جانے سے اکثریت کم نہیں ہو گی۔

ریاض فتیانہ

مزید : صفحہ آخر


loading...