ائیر لائنز میں نشستیں نایاب،سینکڑوں عمرہ زائرین وطن واپسی کے منتظر

ائیر لائنز میں نشستیں نایاب،سینکڑوں عمرہ زائرین وطن واپسی کے منتظر

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رمضان المبارک حرمین شریفین میں گزارنے والے سینکڑوں عمرہ زائرین وطن واپسی کے منتظر،24جون تک کسی ائیر لائنز میں نشست دستیاب نہیں،عمرہ زائرین مکہ اور مدینہ میں ائیر لائنز کے دفاتر کے درمیان چکر لگا لگا کر فٹ بال بن گئے،رمضان میں ائیر لائنز کی مانپلی کی وجہ سے 15دن یا 21دن کے لیے حرمین شریفین جانے والے سینکڑوں عمرہ زائرین کو ٹریول ایجنٹ نے جلد روانگی کے چکر میں واپسی28دن کی کرائی ہوئی ہے یا ایک ماہ کی یا اس سے بھی اوپر کی،اور ساتھ کہا تھا کہ آپ کی کنفرم واپسی عید کے بعد جدہ سے فوری ہو جائے گی آپ کو 200ریال جرمانہ دینا ہو گا،عید کے بعد کسی ائیر لائنز میں گنجائش نہیں ہے براہ راست اور با لواسطہ آنے والی تمام ائیر لائنز نے ہاؤس فل کے بورڈ لگا رکھے ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرہ زائرین ائیر لائنز کی وجہ سے کم اور ٹریول ایجنٹ کی جلد بازی اور بد انتظامی کی وجہ سے زیادہ خوار ہو رہے ہیں،خواری کے ذمہ دار عمرہ زائرین خود ہیں جو واپسی کنفرم کروا کر نہیں گئے،واپسی صرف ان افراد کی ہو رہی ہے جن کی ٹکٹ کنفرم ہے،24جون کے بعد رش کم ہونے کی توقع ہے،سینکڑوں عمرہ زائرین فوری واپسی چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔

واپسی

مزید : صفحہ آخر


loading...