وزیراعظم کانتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کانتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نتھیا گلی اور ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گلیات میں نتھیا گلی، ایوبیہ، ڈونگی گلی، چھانگلہ گلی، باڑہ گلی، کوزہ گلی اور سوار گلی کے علاقے شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کیلئے سروے کرانے کی ہدایت کر دی۔سروے کے ذریعے نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزید پرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نجی سیکٹر کے اشترک سے تھری اسٹار ہوٹل، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز بنائے کا ٹاسک دے دیا، گلیات میں نئے ریزارٹس، نئی چیئرلفٹ،جدید سہولتوں پر مشتمل نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزرا نے بھی نتھیا گلی میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کردی۔صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شاہرام تاراکئی نتھیا گلی میں نئے پوائنٹس ڈھونٹے رہے۔دونوں صوبائی وزرا نے نتھیا گلی کو مزید پر کشش بنانے کے لئے نئی نئی جگہوں کا مشاہدہ کیا، وزیر اعظم کو صوبائی حکومت علاقے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سروے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔
 گلیات

مزید :

صفحہ آخر -