مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل

  مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،انٹرنیٹ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ دو روز کے دوران وادی میں شہید ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے نوگام میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ نوجوان کی شہادت کے بعد احتجاج کو روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی۔علاوہ ازیں پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں سلمان خان، شبیر احمد ڈار، عاشق حسین گنائی اور عمران احمد بٹ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔ 
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -