نیو یارک،ٹائم سکوائر میں حملے کا منصوبہ ناکام،بنگالی دہشتگرد گرفتار،ملزم داعش کا حامی اور اسامہ کا مداح

    نیو یارک،ٹائم سکوائر میں حملے کا منصوبہ ناکام،بنگالی دہشتگرد ...

  واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) نیویارک کے ٹائم سکوائر پر دہشت گردی کی نیت سے فائرنگ کرنے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان ملزم عاشق العالم کو گرفتار کرکے بروکلین کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی چینلز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈر ملزم داعش کا ہمدرد اور نائن الیون حملہ کرنے پر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا مداح تھا۔ اس کے انتہا پسند نظریات کی بناء پر اس کی ایک سال سے نگرانی کی جا رہی تھی اور ایک ”انڈرکور“ ایجنٹ نے اسے پستول اور اسلحہ فروخت کیا۔ اس نے ایجنٹ کو بھی ہمدرد سمجھ کر بتایا کہ وہ اپنے مشن کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ اس نے اسلحہ خرید کر اس پر سے تمام بخر مٹا دئیے اور مخبری پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق نیویارک کے علاقہ کوئنز کے رہائشی اس نوجوان پر فی الحال اسلحہ رکھنے سے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ دہشت گردوں کا حامی ضرور ہے لیکن فی الحال ”اکیلے بھیڑیے“ کے طور پر کام کر رہا تھا اور ابھی اس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم اپنی آنکھوں کی ”لاسک سرجری“ بھی کرانا چاہتا تھا تاکہ اسے اندھیرے میں دیکھنے والی عینک نہ لگانی پڑے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک انڈرکور ایجنٹ داعش کا ہمدرد بن کر ایک سال سے اس سے رابطے میں تھا اور اسے فائرنگ کرنے کی تربیت دے رہا تھا۔ دہ دہشت گردی کی واردات کیلئے خودکش جیکٹ اور گولہ بارود بھی خریدنا چاہتا تھا

دہشت گرد گرفتار

مزید : صفحہ اول


loading...