خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کر دی

  خیبر پختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کر ...

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے افغان مہاجرین کی وجہ سے ملک کا امن، کاروبار اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کی ہے اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہورہی ہے اس میں مزید توسیع نہ کی جائے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے ہم نے  افغان مہاجرین کی 40 سال مہمان نوازی کی لیکن ان کی وجہ سے کے پی سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں، کاروبار اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو چکا ہے، افغان مہاجرین اپنے وطن جاکر پاکستان کیخلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔

خیبر پختونخوا 

مزید : صفحہ اول


loading...