لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں بڑے پیمانے پرججوں کے تقرروتبادلوں کا امکان

   لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں بڑے پیمانے پرججوں کے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عید کی چھٹیوں کے بعدلاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں بڑے پیمانے پرججوں کے تقرروتبادلوں کا امکان ہے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق سول ججوں سے لے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے لئے فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر کے150سے زائد سول ججوں کے تبادلے کئے جائیں گے جودوسال سے زائد عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں،30سے زائد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور5کے قریب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کا امکان ہے۔

 تقرروتبادلوں 

مزید : صفحہ اول


loading...