ورلڈکپ،انگلینڈ نے بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

  ورلڈکپ،انگلینڈ نے بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

کارڈف،ٹانٹون(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ 2019،انگلینڈ نے بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے بارھویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 106 رنز سے شکست دے دی۔کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم کے 387 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن کے 121 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے، ان کے سوا کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا، تمیم اقبال 21، سومیا سرکار 2، مشفق الرحیم 44، محمد متھن صفر اور محمد اللہ 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ مصدق حسین 26، محمد سیف الدین 5، حسن معراج 12،مستفیض الرحمان صفر اور مشرفی مرتضیٰ نے 4 رنز کی باری کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور بین اسٹوکس نے 3،3 جب کہ ووڈ نے 2، پلنکٹ اور عبدالرشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جونی برسٹو اور جیسن روئے نے ٹیم کو 128 رنز کا زبردست آغاز فراہم کیا اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، برسٹو 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور جوئے روٹ 28 رنز ہی بناسکے۔جیسن روئے نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیلے اور 5 چھکوں، 14 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑا ٹوٹل فراہم کرنے میں مدد کی جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر نے بھی 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان اون مورگن 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مہدی حسن نے 2،2 جب کہ مشرفی مرتضیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری طرف تیرھویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ٹانٹون میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شھیدی 59 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ حضرت اللہ 34 اور نور علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جمی نیشن تھے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فرگوسن نے 4 اور گرینڈہومے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے 173 رنز کا مطلوبہ  ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان ولیمسن 79رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ٹیلر 48، منرو 22  اور گپٹل صفر پر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ

مزید : صفحہ اول


loading...