رمضان شوگر ملز کے بھی جعلی اکاونٹس کا انکشاف،ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری

رمضان شوگر ملز کے بھی جعلی اکاونٹس کا انکشاف،ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان شوگر ملز نے بھی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، ٹیکسی ڈرائیور کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا۔ ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز نے ٹیکسی ڈرائیور عاقل عباسی کے نام پر بنائے گئے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کی۔ جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشنز پر ایف بی آر نے ٹیکسی ڈرائیور کو نوٹس جاری کر دیا۔ ٹیکسی ڈرائیور سے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے آپ کے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں آئے؟۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کا علم ہے نہ ہی کروڑوں کی ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق ہے، اس کے نام سے اکاؤنٹ کس نے بنایا اور کیا ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں، ان تمام معاملات کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتا۔
رمضان شوگر مل/ جعلی اکاونٹس

مزید :

صفحہ اول -