بشکیک میں وزیراعظم عمران اور روسی  صدر پیوٹن میں ملاقات طے پا گئی

  بشکیک میں وزیراعظم عمران اور روسی  صدر پیوٹن میں ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ملی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے پا گئی۔دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان او روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات 14 جون کو بشکیک میں ہوگی۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہو گی۔روسی سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو ملاقات کیلئے آمادگی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ اور دیگر حکام موجود ہونگے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران و ز یراعظم عمران خان روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے، پاک روس تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ دونوں رہنما ملا قات میں افغان امن عمل اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

ملاقات 

مزید : صفحہ اول


loading...