جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا 

     جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا 

کراچی(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی،  جسٹس مشیرعالم نے جسٹس گلزار سے ان کے عہدیکاحلف لیا،  حلف برادری کی تقریب میں سپریم کورٹ کیجسٹس مقبول باقر، جسٹس منیب اختر،جسٹس سجاد علی شاہ،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس فہیم احمد صدیقی،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عبدالملک گدی سمیت دیگر ججز اور صدرسندھ ہائی کورٹ بار محمد عاقل،صدر کراچی بار نعیم قریشی،،،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ بار کونسل سمیت دیگر بارز کے وکلاورہنما بھی ں شریک ہوئے۔جسٹس گلزار چیف جسٹس ا?صف سعیدکھوسہ کے بیرون ملک واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمیداریاں نبھائیں گے۔ 

جسٹس گلزار

مزید : صفحہ اول


loading...