بشکیک جانے کیلئے مودی کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، بھارت کی درخواست

  بشکیک جانے کیلئے مودی کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، بھارت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کیلئے بھارت نے باضابطہ درخواست بھجوادی۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کیلئے بھارت نے باضابطہ درخواست بھجوادی ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے،اعلی سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نریندرمودی 13 جون کو بشکیک جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرنی ہے،بھارتی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے طیارے کوبھی پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔۔خیال رہے گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔دلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپ کے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں 22 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔جس کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو اوسطاََ 913 کلومیٹر زیادہ فیصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے امریکا اور یورپ جانے والی 21 پروازیں روزانہ متاثر ہو رہی ہیں۔جب کہ پروازوں کا دورانیہ بھی دو سے تین گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔طویل پروازوں کے سبب ہونے والے اخراجات کے باعث بھارتی ائیرلائن ”جیٹ ائیر“ اپنے طیارے گراؤنڈ کرچکی ہے۔ یہاں تک کہ اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہے۔پاکستان فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے افغانستان سے بھارت جانے والی بیشتر پروازیں بند کر دی گئی تھیں۔جب کہ بھارتسے یورپ اور یورپ سے بھارت آنے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات پیش آئیں۔کہ یورپ سے بھارت تک کرائے کی مد میں 300 پاؤنڈ تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔
بھارتی درخواست

مزید :

صفحہ اول -