شمالی وزیرستان واقعہ کے ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر ہیں،فردوس عاشق اعوان 

  شمالی وزیرستان واقعہ کے ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر ہیں،فردوس عاشق ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شمالی وزیرستان واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دیدیا۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہایہ ایک مائنڈ سیٹ تھا جنہوں نے اس وقت دہشت گرد چھڑانے کی کوشش کی، جتھے بنا کر ہماری فورس پر حملہ کیا، انہوں نے دہشت گردوں کو چھڑانے کی کوشش کی، اس وقت ہم دہشتگردوں تک پہنچ جاتے، ان دہشت گردوں کو بچایا نہ جاتا تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔معاون خصوصی نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آج اپوزیشن کے وہ نادان دوست کہاں ہیں اور وہ کیا جواب دیں گے، یہ سانحہ رونما ہوا جس میں قوم کے ہیرو دہشتگردی کا نشانہ بنے، گاڑیوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا، اس کے پیچھے علی وزیر اور محسن داوڑ افغان ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں،جس طرح علی وزیر اور محسن داوڑ پاکستان کے مخالفین کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، یہ واقعہ اپوزیشن کی ان جماعتوں کیلئے آئی اوپنر ہے جو دہشتگردوں کے پروڈکشن آر جاری کرنے کی بات کررہی تھیں اور باربار پیغام دے رہی تھیں انہیں اسمبلی میں لایا جائے۔اس واقعے کی ذمہ داری محسن داوڑ، علی وزیر اور ان کی ٹیم پر عائد ہوتی ہے، اگر انہوں نے اس وقت آپریشن نہ روکا ہوتا، چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو کمزور نہ کیا ہوتا، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے دیا ہوتا تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔قوم کے بیٹوں نے جان نچھاور کردی، اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، ریاست کے مفادات اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ دیکھنا ہوگا، اپوزیشن حکومت کی سیاست کمزور کرنے کی آڑ میں ریاست کے مفادات کو داؤ پر لگارہی ہے۔

فردوس عاشق 

مزید : صفحہ اول


loading...