خواجہ آصف کی دوستوں کے ہمراہ نہر میں ڈبکیاں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  خواجہ آصف کی دوستوں کے ہمراہ نہر میں ڈبکیاں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سیالکوٹ ( آن لائن ) پنجاب سمیت ملک بھر میں گرمی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ بارشوں کا فی الوقت کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ ایک طرف جہاں گرمی کے ستائے ہوئے شہری ابر رحمت کی دعائیں کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے گرمی کا توڑ نکال لیا ہے۔ خواجہ آصف گرمی سے تنگ آ کر دوستوں کے ہمراہ موترہ نہر پر پہنچے اور گرمی دور کرنے کے لیے نہر میں ڈبکیاں لگائیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے دوست احباب بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دوستوں کے ہمراہ موترہ نہر میں ڈبکیاں لگائیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ تیراکی کے ماہر خواجہ آصف نے نہر میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کی۔اس ویڈیو کو دیکھ کر شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی نے خواجہ آصف کو بھی نہر میں ڈبکیاں لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول


loading...