کوشش ہے بجٹ اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری کی جائے ،عمران خان

  کوشش ہے بجٹ اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری کی جائے ،عمران خان

اسلام آباد ( مانےٹر نگ ڈےسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بلوچستان کے پسماندہ مقامات اور انضمام شدہ علاقوں پر توجہ ہے۔ کوشش ہے بجٹ اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری کی جائے۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، وزیر مواصلات مراد سعید، مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نعیم الحق نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بجٹ اخراجات میں ممکنہ حد تک کفایت شعاری کی جائے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور کمزور طبقوں کی معاونت پر توجہ دے رہے ہیں۔ صحت، تعلیم، امن و امان و دیگر سہولیات کی فراہمی پر ترجیحات میں شامل ہے۔ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملکی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ کوشش ہے ان علاقوں کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کئے جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔ عوام کا معیار زندگی بہتر بناکر ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لائیں گے۔ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا نے انضمام شدہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے منصوبوں اور خصوصاً صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...