بجٹ سفارشات کو حتمی شکل دےدی گئی،ترجمان وزارت خزانہ 

    بجٹ سفارشات کو حتمی شکل دےدی گئی،ترجمان وزارت خزانہ 

اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ کی سربراہی میں اقتصادی ٹیم نے وفاقی بجٹ کا جائزہ لیا ہے اور بجٹ سفارشات کو حتمی شکل دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔ بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط اور کفایت شعاری پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ بجٹ میں غریب افراد کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ شہریوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے موثر پالیسیاں اختیار کی جارہی ہیں۔ 

 ترجمان وزارت خزانہ

مزید : صفحہ اول


loading...