آئی ایم ایف کے دباؤ کا تاثر درست نہیں،پاک فوج نے خود اپنا بجٹ کم کیا،شاہ محمود

آئی ایم ایف کے دباؤ کا تاثر درست نہیں،پاک فوج نے خود اپنا بجٹ کم کیا،شاہ محمود

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنا بجٹ خودکم کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف یا کسی کے کہنے پر ایسا نہیں ہوا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگرشہبازشریف واپس آرہے ہیں تو اچھی بات ہے، وِزیرستان میں قربانیاں کس نے دیں دہشت گردی کی بیخ کنی کس نے کی، وہاں کی رونقیں بحال کس نے کی۔ اس وقت ایران کیساتھ معاملات چل رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاج ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے ہوگی،ماضی کے تجربات کومدنظرکھتے ہوئے اپوزیشن والے ایسا کام نہ کریں جو ملکی مفاد میں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں اور ان کی ذات پر ہم سب اور حلیف جماعتیں متفق ہیں جب میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہی نہیں تو اپوزیشن والے مجھے کیوں وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں؟۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن والے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے جارہے ہیں،پہلے دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ مہنگائی 10 ماہ کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے یا گزشتہ10 سالہ کارکردگی کا نتیجہ ہے،اپوزیشن والے ایسا کام نہ کرے جو ملکی مفاد میں نہ ہو۔ اللہ نہ کرے اس احتجاج کے دوران کوئی جانی نقصان ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔اس لیے انہیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتجاج ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے ہوگی،احتجاج سے نہ صرف افراتفری پھیلے گی بلکہ جمہوریت بھی کمزور ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی چوک میں بیٹھ کراحتجاج کرنے سے مہنگائی کاعلاج ہوسکتاہے تو ضرورکریں۔سوال یہ ہے کہ جس مالی مشکلات سے ہم دوچارہیں اس کے محرکات کیاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا موقف کیاہے وہ کہہ رہی ہے ہم نے آواز اٹھانی ہے مہنگائی کے خلاف۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دفاعی بجٹ آئی ایم ایف کی وجہ سے کم نہیں کیاجارہا، آئی ایس پی آرکابیان سب نے پڑھاہے بلکہ فوج نے از خود کہاہے کہ ملک ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہے اوراس مشکل وقت میں ہم نہیں چاہتے کہ جومالی خسارہ بڑھاہواہے اورہرطبقہ اپناحصہ ملارہاہے ہم رضاکارانہ طورپر یہ اصرارنہیں کریں گے کہ افراط زرکوسامنے رکھتے ہوئے کہ ہمارے بجٹ میں اضافہ کیاجائے۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول


loading...