ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے،صمصام بخاری

 ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے،صمصام بخاری

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، ہر محب وطن شہری اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس لیے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں کیونکہ ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ صمصام علی بخاری نے پاکستان میں بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے عید الفطر کے دوران شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان اور افسران بلا تفریق ملک کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں، دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ عید الفطر پر کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ اول


loading...