بہاولپور نئے ریلوے سٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل

بہاولپور نئے ریلوے سٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل

لاہور(اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بہاولپور کے نئے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا،منصوبے پر 20کروڑ روپے لاگت آئے گی۔پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کی ڈویژنل کمرشل افسر نبیلہ اسلم نے بتایا کہ عمارت کے اوپر بہاولپور کی سابق ریاست کی اسلامی ثقافت کا مظہر چار گنبدوں کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس جدید عمارت کی تکمیل سے پاکستان ریلوے کے مسافروں کو ٹکٹوں اور ٹرین کے اوقات کار کے جدید نظام جیسی جدید سہولتیں فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ مجموعی طور پر تکمیل کے قریب ہے جس کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...