ٹنل فارمنگ کے ذریعے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں، ماہرین زراعت

ٹنل فارمنگ کے ذریعے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں، ماہرین زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداوار دگنی کر سکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل گرمیوں کے موسم میں سردیوں جیسا جبکہ سردیوں کے موسم میں بھی گرمیوں جیسا ماحول پیداکرتی ہے جس کی وجہ سے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں اور گرمیوں کی سبزیاں سردیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -