پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال 50کلوگرام ہے، رپورٹ

پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال 50کلوگرام ہے، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50 کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے،طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں کیونکہ چین میں تقریباً ہر شخص سال میں 311 سے 315 کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت، زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں لہٰذا شعبہ زراعت، توسیع و ریسرچ ڈیپارٹمنٹ، زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کر کے زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت صوبہ بھر میں کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس سے عوام کو سستی، تازہ و معیاری سبزیاں میسر آسکیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے سبزیوں پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکارو ں کی رہنمائی اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔

مزید :

کامرس -