زیروریٹنگ سہولت کا خاتمہ برآمد ات پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا: پیاف

زیروریٹنگ سہولت کا خاتمہ برآمد ات پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا: پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے آنیوالے بجٹ میں 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کے لئے زیرو ریٹڈ سٹیٹس کو منسوخ کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات سے منسلک صنعتیں تباہ ہو جائیں گی جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی بے روزگاری میں اضافہ اور حکومتی محاصل میں شدید کمی واقع ہو گی۔زیرو ریٹنگ ختم کرنے سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونگے جس سے برآمدات میں ۳۰ فیصد کمی ہو سکتی ہے ماضی میں ۲ مرتبہ زیرو ریٹنگ ختم کرنے کے ناکام تجربے کئے گئے ہیں مگر بے لگام کرپشن کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوا۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنروائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پریس یلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ملکی معیشت کاروباری مندے کا شکار ہے نئی صنعتکاری نہیں ہو رہی اور چلتی صنعتیں بھی ہاف شفٹ پر چل رہی ہیں۔حکومت بجٹ سے قبل کاروبار دوست فیصلے کرے اور کاروبارشکن فیصلوں سے گریز کرے۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کو لاگو نہ کیا جائے تاکہ برآمدات کو سہارا مل سکے۔ زیرو ریٹیڈ سیلز ٹیکس سے ایکسپورٹرز کئی چھوٹے مسائل سے بچ جاتے ہیں اور یکسوئی سے اپنا کردار ادا کرینگے جس سے برآمدات کو بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی جو طویل عرصے سے جمود کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان پانچ سیکٹز بشمول ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس گڈز،کارپٹ،سرجیکل انسٹرومنٹس سے کروڑوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے، برآمدات بڑھنے سے روزگار میں بھی اضافہ ہو گا اور کیش فلو کے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے کیش فلو کے رکنے کی وجہ سے جی ایس پی پلس کا اثر زائل ہو رہا ہے جی ایس پی پلس کے سٹیٹس کو لئے دو سال کے عرصے میں ہم ابھی تک مطلوبہ نتائج نہیں حاصل کر سکے، اس موقع پر چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاایف بی آر کے تحت انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ، کسٹم ریبیٹ کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے جلد سے جلد جاری کئے جائیں جیسا کہ حکومت جلد ادائیگی کا یقین دلا چکی ہے۔

مزید :

کامرس -