بجٹ میں کا شتکاروں کو ریلیف سمیت نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم بھی متعارف کرائینگے: اسد قیصر

بجٹ میں کا شتکاروں کو ریلیف سمیت نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم بھی متعارف ...

صوابی(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گیارہ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فی صد اضافہ کرنے کے علاوہ ملک کے کاشتکاروں کے فلاح و بہبود اور زراعت کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینے کیلئے خصوصی پیکیج اور نوجوانوں کو کاروبار کے حصول کیلئے قرضے دیئے جانے کے سکیم بھی متعارف کی جائے گی۔ ا ن خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ با وقار اور با عزت طریقے سے گزارنے کے علاوہ اپنے پیارے ملک پاکستان کو ترقی دینے اور آگے لے جانے کے لئے حکومت کوٹیکس دینا ہو گا۔ اگر عوام حکومت کو ٹیکس نہیں دیتے تو حکومت کے پاس تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا پی ٹی آئی کو مشکل حالات میں حکومت ملی ہے اور اب جو پالیسیاں بن رہی ہے اس کے نتیجے میں قوم معاشی اور دیگر بحرانوں سے مستقل طور پر نکل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ڈالر بھی کنٹرول کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ایک ایسی نئی خارجہ پالیسی تشکیل دے رہی ہے تاکہ اس کی روشنی میں افغانستان، بھارت، روس سمیت تمام دنیا سے تعلقات اچھے اور فعال ہو اسی طرح امریکہ سے بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیرستان میں امن کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں وہ اس میں ناکام ہو ں گے۔ انہوں نے شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ امن کیلئے پاک آرمی لا زوال کر دار ادا کر رہی ہے۔

اسد قیصر

مزید : علاقائی


loading...